حیدرآباد ۔15۔مارچ (اعتماد نیوز)مرکزی وزیر چرنجیوی نے آج اپنے بھائی کی
نئی سیاسی پارٹی کے اعلان کے بعد اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انکے
چھوٹے بھائی نے سماج کے لئے کام کرنے کے جذبہ کے تحت ہی نئی پارٹی کو قائم
کیا ہے۔ انہوں نے کل چھوٹے بھائی پون کلیان کی جانب سے جنا سینا پارٹی
کے بارے کہا کہ یہ انکا شخصی معاملہ ہے۔اور وہ انکے کام کو
مستقبل میں
دیکھینگے۔ انہوں نے کہا کہ پون کلیان نے انہیں ریاست کی تقسیم کے معاملہ
میں جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے تاہم کانگریس نے تمام جماعتوں سے
مشاورت کے بعد ہی یہ فیصلہ کی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے
لئے صرف کانگریس کو ہی پر الزام لگانا درست نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا
کہ جنا سینا کے بارے میں پون کلیان نے ان سے کوئی مشاورت نہیں کی ہے۔